مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مسقط میں شام کے وزیر خارجہ ولید معلم اور عمان کے وزیر خارجہ بن علوی نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے شام اور علاقہ کی صورتحال پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا ہے۔ ولید معلم اور بن علوی نے شام کے بحران کو حل کرنے کے طریقوں پر بھی غور کیا۔ شام کے وزیر خارجہ عمان کے وزیر خارجہ کی دعوت پر کل رات مسقط پہنچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ